متروکہ وقف املاک بورڈ میں تقرریاں و تبادلے
لا ہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طاہر احسان نے تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ہمایوں خان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پشاور کی خالی پوسٹ پر بطور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا ،چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یاسر اصغر مونگا نے تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ۔اپنی تعیناتی پر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پشاور ضلع میں بہترین کارکردگی انجام دیں گے ۔انکا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق اقلیتوں کی عبادت گاہوںکی حفاظت، ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی سے ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی اور محکمہ کی آمدنی میں اضافہ کے لیے کام کریں گے۔