چین اور ویتنام میں دوستی کا 9واں معاہدہ
ہنوئی(آئی این پی/شِنہوا)چین اور ویتنام کے درمیان دوستی کے9ویں معاہدے پر گذشتہ روز یہاں دستخط کئے گئے۔معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان موسیقی اور ثقافت کے پروگراموں کو فروغ دیا جائیگا اور دوطرفہ تبادلے کئے جائینگے۔دونوں ممالک کے درمیان چائنہ پیپلز ریڈیو گوانگ زی اور و؎یتنام نیشنل میوزک سونگ اینڈ ڈانس ٹھیٹر میں 2010سے تعاون جاری ہے۔