اتر پردیش: اہلیہ کے لئے منی تاج محل بنوانے والے کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت کی انکوائری
لکھنؤ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں اہلیہ کیلئے منی تاج محل بنوانے والے شخص فیض الحسن قادری کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے کی اعلیٰ سطح انکوائری شروع کر دی گئی ۔ پولیس نے کریک ڈائون شروع کیا لیکن ابھی کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔