مانچسٹر: پیس فائونڈیشن کے وفد نے میئر چیمبر کا دورہ کیا
اولڈ ہم (عارف چوھدری)تہتر برس پہلے جاپان کے شہر ہیروشیما میں ایٹم بم گرا کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی گئی تھی اس تاریخ کے بدترین واقعہ کی یاد میں قائم پیس فاؤنڈیشن گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ دنیا بھر میں جا کر امن و محبت کے پیغام کو پھیلایا جائے۔ پیس فاؤنڈیشن گروپ ہیروشیما جاپان کا وفد آجکل سرکاری دورے پر برطانیہ آیا ہوا ہے۔ اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلرجاوید اقبال کی خصوصی دعوت پر مئیر چیمبر کا دورہ کیا ۔