صحافی خشوگی کے قتل کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کی وجہ نہیں بننے دیں گے: فرانس
پیرس(آن لائن+ آئی این پی) امریکی صدر نے فرانسیسی ہم منصب میکرون سے ملاقات کی۔ سکیورٹی سمیت اختلافات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹرمپ نے زور دیا یورپ کے دفاع پر آنے والی لاگت میں مناسب حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ہم مضبوط یورپ کے خواہاں ہیں۔ میکرون نے کہا یورپ کے دفاع کے لئے مزید طاقت ہونی چاہئے۔ یورپ کو اپنا دفاع کرنا چاہئے۔ این این آئی کے مطابق فرانسیسی حکام نے کہا یورپی فوج کے بیان کو ٹرمپ نے غلط سمجھا، ان کا ردعمل غلط فہمی کی بنیاد پر تھا۔ صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا خشوگی کے قتل کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ یمن جنگ کا سیاسی حل تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔