چینی کمپنی بھارت میں سائنس اور ٹیکنالوجی پارک بنائے گی
ممبئی(آئی این پی/شِنہوا)بجلی کا سامان تیار کرنے والی چینی کمپنی مائیڈیا گروپ نے مغربی بھارت میں سائنس اور ٹیکنالوجی پارک کی تیاری شروع کر دی ہے۔چینی کمپنی اس میں 184.63ملین امریکی ڈالر کی 5سال کے دوران سرمایہ کاری کریگی۔ٹیکنالوجی پارک بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر احمد نگر میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔