بھارت : فضائی آلودگی میں اضافہ تعمیراتی کام، ٹرکوں پر پابندی میں توسیع
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں خطرناک فضائی آلودگی کی سطح برقرار رہی ، شہر میں تعمیراتی کاموں اور ٹرکوں کے داخلے پر پابندی بڑھا دی گئی ۔بھارتی پنجاب میں فصلوں کو لگائی جانے والی آگ اور دیوالی پر پھوڑے گئے پٹاخوں نے نئی دلی کی فضا مزید آلودہ کر دی ۔ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو سانس کی بیماریوں کا سامنا ہے، ماہرین نے شمالی مغربی علاقوں سے چلنے والی ہوائوں کے باعث حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔شہر میں پانی کا چھڑکائو کر کے سموگ کوکم کرنے کی کوشش کی گئی ۔