انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 7افراد ہلاک
جکارتہ(آئی این پی/شِنہوا)انڈونیشیاء کے صوبے شمالی سماٹرا کے ضلع نیاس سیلاطان میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث7افراد ہلاک ہو گئے۔صوبائی انتظامیہ نے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔آخری خبریں آنے تک ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔