روبوٹ اینکر کا چہرہ تاثرات سے عاری دیر تک دیکھنا مشکل ہے :ناقدین
بیجنگ(آئی این پی)چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ نیوزاینکر کی ان دنوں دھوم ہے لیکن ناقدین کہتے ہیں چہرے کے تاثرات سے عاری ورچوئل نیوز اینکر کو دیر تک دیکھنا مشکل ہے۔ ناقدین کے مطابق ورچوئل نیوز اینکر کا چہرہ سپاٹ ہے ایک ہی لہجے میں بولتا ہے ، ایادہ دیر دیکھنا مشکل ہے ۔