نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آبادکی احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔ میاں نواز شریف کا 342کا بیان ریکارڈ کیا جائیگا، عدالت کی طرف سے فراہم سوالوں کے جواب نواز شریف دینگے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سماعت کر ینگے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا سوالات مکمل ہونے پر مزید سوالات نواز شریف کے حوالے کیے جائیں گے۔