پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن ماحول میں مذاکرات کی خواہش ہے: بھارتی وزیر دفاع
نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی وزیردفاع نرملا سیتا رامن نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن ماحول میں مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب ماحول کو تیار کرنے کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کی امید کی جاسکتی ہے ۔ نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع نرملا سیتا رامن کا کہنا تھاکہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی حامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بنگلہ دیش یا چین ہو سبھی ممالک کو بھارت کی خودمختاری کا احساس کرکے ہی بات چیت کیلئے ماحول سازگار کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا بھارت ایسے کاموں میں سنجیدہ ہے کہ مسائل کو ایڈریس کیا جائے کیونکہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن مذاکرات کو جارے رکھنے کیلئے تیار ہیں ۔پڑوسی ممالک سے بھی مثبت ردعمل ملنا لازمی ہے ۔بھارت پاکستان کے ساتھ بھی ایک نئے دور کا آغاز چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کو نہایت ہی نیک نیتی اور سنجیدگی سے قدم اٹھانے ہونگے مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بات چیت کو راستے کو ہی اپنایا جائے تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔