کا رکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردیں ، مصطفی کما ل
کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پارٹی کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاری شروع کرنے کی ہدایت دے دی دسمبر میں یوسی سے لے کر مرکزی سطح تک تنظیم نو جائے گی جس کیلئے سید مصطفی کمال نے غیر سیاسی شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو پاک سر زمین پارٹی کا علم تھامنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم جیسی برائیوں کو معاشرے سے ختم کریں گے جبکہ 24 نومبر کو جشنِ عید میلاد النبی عظیم الشان طریقے سے منایا جائے گا۔ اردو بولنے والا ہوں اور اس پر فخر ہے لیکن کیا اس بنیاد پر دیگر قومیت کے لوگوں کو خود سے دور کر دوں؟، ایم کیو ایم کے نام کے ساتھ مہاجروں کے ساتھ کوئی بھی زیادتی کرلو سب خاموش رہتے ہیں ایم کیو ایم کا نام اس حد تک بدنام ہو چکا ہے کہ چاہ کر بھی اسے صحیح نہیں کر سکتے ایم کیو ایم کے نام پر ایک نسل مر گئی ایک بھاگتی پھر رہی ہے اور تیسری جیلوں میں ہے جبکہ ایک صاحب روزانہ نئے صوبے کا مطالبہ کر کے خود سو جاتے تھے پھر سندھ میں سندھی اور مہاجر آپس میں لڑ پڑتے تھے، الیکشن میں ہارنا ایک امتحان تھا اور اس امتحان سے اگر ہم نے کچھ سیکھا نہیں تو ہم بھی رسوا ہو جائیں گے۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ٹی وی اور اخبارات میں اشتہارات دیتے لیکن ہم ہر گھر تک جا سکتے ہیں ہر گھر تک پیغام پہنچا سکتے ہیں، کراچی ملک کو پالتا ہے لیکن کوئی کراچی کو اس کا حق نہیں دینا چاہتا، ہم آج اس ظلم کے دور میں زندہ ہیں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور حق بیان کرنا ہر فرد پر فرض ہے ان حالات میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اپنے بچوں کو مرنے دیں؟ کیا ظلم کے خلاف آواز اٹھائے بغیر مر جائیں؟ ہم اپنے بچوں کو مرنے نہیں دیں گے، کارکنان پر امن جدوجہد کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے پی ایس پی کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ سردیاں شروع ہوتے ہی گیس غائب ہو گئی، مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے، جو تنخواہ 20 دن چلتی تھی اب 15 دن بمشکل چلتی ہے، عوام پریشان ہے۔
مصطفی کما ل