تیل کی مارکیٹ مستحکم رکھنے کیلئے سعودی عرب، عراق کا ساتھ کام کرنے پر اتفاق
بغداد( آن لائن) عراق اور سعودی عرب نے تیل مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے شائع رپورٹ میں عراق کے وزارت تیل کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ بغداد میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بجلی کے مشترکہ گرڈ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد عراق کی توانائی کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر تیل الخالد الفالیح نے عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے بھی ملاقات کی۔ یاد رہے عراق اس وقت یومیہ 40 لاکھ 60 ہزار بیرل تیل نکال رہا ہے اور وہ سعودی عرب کے بعد تیل کی پیدوار میں دوسرے نمبر پر ہے۔عراق اپنے تیل کا بیشتر حصہ جنوبی ٹرمنلز سے برآمد کرتا ہے جس سے ملک کا 95 فیصد ریونیو پیدا ہوتا ہے۔
عراق/ اتفاق