کراچی، کلفٹن میں زہر خورانی سے 2 کمسن بچے جاں بحق، ماں کی حالت غیر
کراچی(کرائم رپورٹر) کلفٹن میں زہر خورانی سے دو بچے ہلاک اور ان کی ماں کی حالت غیر ہوگئی‘ دونوں بچوں ڈیڑھ سالہ احمد‘5 سالہ محمداور ان کی ماں نے گذشتہ رات زمزمہ اسٹریٹ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا اور بعد میں کلفٹن پلے لینڈ میں ٹافیاں کھائی تھیں۔ اتوار کی صبح دونوں بچے گھر میں مردہ حالت میں جبکہ ان کی ماں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی جسے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ زہر خورانی کے باعث پیش آیا اس بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ زمزمہ اسٹریٹ پر واقع ریسٹورنٹ اور پلے لینڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔
کلفٹن زہر خورانی