ق لیگ اتحادی جماعت ہے گلے شکوے ہیں تو سنیں گے گورنر پنجاب
لاہور (صباح نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)ہماری اتحادی جماعت ہے اگر ان کے کوئی گلے شکوے ہیں تو اسے ضرور سنا جائے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ چوہدری برادران سے بہت اچھے تعلقات ہیں، ایک خاندان میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں، ایک ویڈیو منظر عام پر آنے سے کوئی ایسا طوفان نہیں آیا،مسلم لیگ (ق)ہماری اتحادی جماعت ہے اگر ان کے کوئی گلے شکوے ہیں تو اسے ضرور سنا جائے گا۔چوہدری سرور نے کہا کہ تبدیلی کے آثار لوگوں کو بہت جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے، سب سے اہم احتساب ہے، وزیراعظم نے بھی اپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کیا ، میں بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ کو وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب کی شکایت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران طارق بشیر نے جہانگیر ترین کو کہا کہ سر مہربانی کریں چوہدری سرور کو کنٹرول کریں، یہ آپ کے وزیراعلیٰ کو نہیں چلنے دیں گے جس پر چوہدری پرویز الہی نے بھی ہاں میں ہاں ملائی۔
گورنر پنجاب