جیکسن پولیس کا جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن‘ 89ملزمان گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) جیکسن پولیس کا جرائم پیشہ و کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون 89 ملزمان گرفتار‘ 20پستول، بھاری مقدار میں منشیات ، گٹکا، مین پوری برآمد گرفتار شدگان میں مفرور و اشتہاری اور وقاتل بھی شامل ہیں۔ ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر نصیر تنولی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کیماڑی کے مختلف علاقوں میں کرمنلز ، منشیات فروشوں ، مفرور و اشتہاریوں ، گٹکا مافیا، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز گروہوں کے خلاف کاروایئاں کیں ،۔ کاروایئوں مئیں ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں مجموعی 22ملزمان گرفتار کیے۔ جبکہ قتل کے مقدمہ میں 2قاتلوں ، منشیات کے مقدمات میں 29جرائم پیشہ و منشیات فروشوں ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائی میں 23ملزمان اور جوا سٹہ کے ایک سرغنہ کو گرفتار کیا گیا۔