انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کا ربیع الاول میں ملک بھرمیں ’’سیرت خاتم النبینؐ‘‘ کے موضوع پر تقریبات کا آغاز
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیرفضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ ماہ ربیع الاول میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں ’’سیرت خاتم النبین‘‘ کے موضوع پر جلسے ،سیمینار، کانفرنسیںاور اجتماعات منعقد کرے گی انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے سابق مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکیؒ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حسبِ سابق اس سال بھی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی (مکہ مکرمہ ) مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج مدنی(مدنیہ منورہ) اور مولانا رحمت اللہ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے ’’سیرت خاتم النبین کے عنوان پر‘‘پاکستان کے مختلف شہروں کے دورہ کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلہ میں وہ آج 12 نومبر کو صادق آباد، 13 نومبر کو بہاولپور، 15 نومبر کو کرمپوری وہاڑی،16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان 17نومبر کوسیالکوٹ 18نومبر کو پشاور 19 اور 20 نومبر کو آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں ختم نبوت کانفرنسوں ،سیمینار اور دیگر تقریبات میں شرکت وخطاب کریں گے۔