پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے قواعد کے مطابق کئے جاتے ہیں، پامی
اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشن(پامی) نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل او رڈینٹل کالجز میں داخلے قانونی اور عدالت کے حکم کے مطابق ہیں پی ایم ڈی سی کا نوٹیفیکشن گمراہ کن ہے ، ترجمان پامی کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے قواعد کے مطابق کیے جاتے ہیں اور کسی قسم کی قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے 9 نومبر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھاکہ تمام پرائیویٹ کالجزاور یونیورسٹیزمیں داخلے داخلہ قواعد کے تحت کیے جائیں اورS.R.O(1003)1/2016 کاخیال رکھا جائے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجز ،جامعات اس ایس آر او کی سختی سے پابندی کریں ۔خلاف ورزی کرنے والے انسٹی ٹیوشنزکے خلاف ا?رڈینیس1962 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔