وکلاء برادری کا اتحاد چٹان سے زیادہ مضبوط ہے: رانا شاہد اقبال
لاہور(پ ر) لاہور ہائیکورٹ بار کے رکن رانا شاہد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ وکلاء برادری کا اتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے ہائیکورٹ بار کے ارکان رانا محمد عارف، ضیاء اللہ شہاب سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے قربانیوں کی تاریخ رقم کر رکھی ہ، کوئی طالع آزما غیر آئینی اقدام کرکے عوامی حقوق غضب نہیں کر سکتا عدلیہ بحالی کی تحریک میں وکلا کا کردار تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جا چکا ہے۔