نوازشریف کو عوم کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، آغا رضی
لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما آغا رضی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی طرف سے عوام سے رابطہ کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ میاں نوزشریف عوام کو آج بھی دل و جان سے عزیز رکھتے ہیں۔ اپوزیشن والے جتنا چاہے زور لگا لیں وہ میاں نوازشریف کو عوام سے دور نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے جو کوئی بھی توڑ نہیں سکتا جس طرح عدالت کے ذریعے جو ہر دل عزیز قائد نوازشریف کو عوام سے دور کیا گیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو خوف ہے کہ اگر پاکستان کی ترقی کا سفر میاں نوازشریف کی قیادت میں یونہی جاری رہا تو پھر ان کی چور بازاری، سیاسی غنڈہ گردی ختم ہو کر رہ جائے گی عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور 2018ء کا الیکشن میں ایک بار ثابت کر دیں گے کہ ہمارا قائد نوزشریف ہی ہے۔