نفاذ دین کیلئے ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے:منصوب رحیمی
لاہور( پ ر) جامع مسجد و مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ کے بانی و مہتمم مولانا منصوب رحیمی نے کہا ہے کہ نفاذ دین کیلئے ہر شخص کو کوشش کرنا چاہئے جسے دین کی کسی بات کا بھی علم وہ لوگوں تک پہنچائے۔ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ ہم اس امت میں ہیں جسے انسانیت کی قیادت کرنا ہے مگر اللہ اور رسول ؐ کے احکامات سے روگردانی کرکے ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے اسلام نے حصول علم پر بہت زور دیا انسان کو دنیا کو کھوجنے اور جاننے کا حکم دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کو دنیا کے مقابلے کیلئے علم پر توجہ دینا ہوگی۔