ماموںنے بھانجی کو اغوا کرا دیا‘ مغویہ کی آج شادی تھی
کوٹ ادو(خبر نگار) تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹھٹھہ گورمانی کے محمد صادق چانڈیہ جسکی بیوی جوکہ کینسر کی مریضہ اور نشتر میں زیر علاج تھی نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے اپنے سالے محمد فاروق اور اسکی بیوی کے ذمہ لگائی ہوئی تھی۔بیوی کی خواہش تھی وہ اپنی زندگی میں اپنی بیٹی حفیظ بی بی کی شادی دیکھنا چاہتی ہے جس پر صادق چانڈیہ نے اپنی بیٹی حفیظ بی بی کی شادی آج 12نومبر کو طے کر دی تھی، والد صادق اور اسکی بیوی نشتر ہونے پر سالے فاروق نے چالاکی کرتے ہوئے اپنی بیوی سرور مائی کے توسط سے بھانجی حفیظ بی بی کو اپنے گھر بلایا اوراس نے شاہد چانڈیہ،جاوید چانڈیہ ،کوڑا موہانہ کے سپرد کردی جو حفیظ بی بی کو اغواء کرکے لے گئے ، گھر سے50ہزار روپے نقدی پارچات بھی لے گئی،پولیس محمود کوٹ نے صادق چانڈیہ کی مدعیت میں سالے فاروق سمیت اسکی بیوی اور دیگر اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔