میلسی: پولیس کے چھاپے‘2 منشیات فروش گرفتار‘ ایک کلو سے زائد چرس برآمد
میلسی(نامہ نگار)پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر صداقت سے ایک کلو 100گرام چرس اور شوکت کو گرفتار کر کے اس سے 200گرام چرس برآمد کر لی پولیس تھانہ مترو نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے جبکہ نامعلوم چور تیل چراغ سے امجد جیلانی کی ایک لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی تار چوری کر کے فرار ہو گئے۔ خانپور کا افضل کالج روڈ میلسی سے گزر رہا تھا کہ علی محمد وغیرہ نے سوٹو ں سے اس پر حملہ کر دیا اس دوران افضل کی 12ہزار روپے رقم گر گئی جو ملزموں نے اٹھائی جبکہ چک نمبر 166کے عباس نے اپنا مکان عمران جاوید کو کرایہ پر دے رکھا تھا اور کرایہ داری کے کوائف پولیس کو جمع نہ کر ائے پولیس مترو نے مقدمہ درج کر لیا ۔ملتان کا باقر علاقہ ٹبہ میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جسکی وجہ سے حادثے کا اندیشہ تھا پولیس تھانہ ٹبہ نے مقدمہ درج کر لیا۔