پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ نیو ملتان سے20 نو مبر کو جواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی رو بینہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنی مرضی و رضامندی سے محمد عا صم سے شادی کرلی اورخوش وخرم زندگی گذاررہی ہے جبکہ اس کے اہلخانہ اس کی شادی لالچ میں کسی عمررسیدہ شخص سے کرناچاہتے تھے اس لئے اب طلاق لینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور پولیس کے ساتھ مل کر اسے ہراساں وپریشان کیاجارہا ہے جبکہ اس کو کسی نے اغوا نہیں کیاہے۔