ڈکیتی ‘ چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 گینگز گرفتار‘ ایک کروڑ سے زائد کا مال و نقدی برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) پولس وی آئی اے نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 گینگز کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کا مال و نقدی برآمد کر لی اس حوالے سے آر پی او محمد ادریس نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برآمد ہونے والے مسروقہ مال میں 27 موٹرسائیکلیں اور 2 کاریں بھی شامل ہیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران 8 پولیس مقابلے ہوئے جن میں قتل‘ ڈکیتی و دیگر مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان ہلاک ہوئے آر پی او محمد ادریس نے سی پی او سرفراز فلکی اور ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر کے ہمراہ مقدمات کے مدعیوں کو مسروقہ مال و نقد رقم تقسیم کی جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔