بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے نئی کمپنیوں کا قیام اور انتظامی خود مختاری پر کام شروع
ملتن (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی خود مختاری اور سیاسی مداخلت سے پاک آزادانہ حیثیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالنے کے فوری بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تقسیم کرکے نئی کمپنیوں کے قیام اور انتظامی طور پر خود مختاری دینے کا کام شروع کیا ہے اور اصلاحات کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(LESCO) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) کو تقسیم کرکے نئی کمپنیوں کا قیام بھی خود مختاری اور کمپنیوں کی آزادانہ حیثیت کی جانب قدم ہیں ۔