تمام سفارشات مسترد‘ الیکشن کمشن کا حلقہ این اے 159 کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
خانیوال ( نامہ نگار ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 159کو برقرار رکھتے ہوئے ۔تمام سفارشات مسترد کر دیں ۔8لاکھ ووٹر پر مشتمل خانیوال میں 4نشستوں پر ہی اگلا الیکشن ہو گا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے 8حلقے ختم کرنے کی تجویز الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی ۔جن میں خانیوال کا حلقہ این اے 159بھی شامل تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے معیار پر پورا اترنے کی وجہ سے حلقہ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔اس حوالے سے شواہد کے ساتھ تحریری درخواست سید ثاقب نقوی نے الیکشن کمیشن کو دی تھی ۔21018کا الیکشن ایم این اے کی چار نشستوںپر ہی ہوگا ۔