عمران خان نے ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے بچا لیا: اختر کانجو‘ محمود نواز
لودھراں‘ کہروڑ پکا (خبرنگاروں سے) اختر خان کانجو اور محمود نواز جوئیہ کی جہانگیر ترین کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات،عمران خان نے ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے حلقہ این اے 155 سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اختر خان کانجو اور پی پی 209سے سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر محمود نواز جوئیہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اختر خان کانجو اور محمود نوازجوئیہ سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ باکردار اور مضبوط سیاسی شخصیات کی شمولیت سے پی ٹی آئی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ پارٹی کے تمام فیصلوں میں آپ سمیت تمام مقامی قیادت کی مشاورت بھی شامل رہے گی۔اختر خان کانجو اور محمودنوا زخان جوئیہ نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ چلیںگے ۔عمران خان عوام کے حقو ق کی جنگ لڑرہے ہیں۔عمران خان نے ملک لوٹنے والے کرپٹ سیاست دانوں سے ملک کو بچالیاہے ۔اس ملک کے نوجوانوں کے لئے امید کی واحد کرن عمران خا ن ہیں ۔انشاء اللہ ضلع لودھراںمیںجہانگیر ترین کی قیادت میں مخالفین کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیںگے۔