حکومت تحریک لبیک یارسول اﷲ کے کارکنوں کیساتھ تشدد کی راہ اختیار نہ کرے: ڈاکٹر ابوالخیر
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ مولانا خادم حسین رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک یارسول اﷲ کے جو لوگ اسلام آباد میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں ان کے مطالبات پوری قوم کی آواز ہیں جن لوگوں نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی سازش کی ہے ان کو بے نقاب کیا جائے ان کو عہدوں سے برطرف کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس نازک مسئلہ میں چھیڑ چھاڑ کو جرأت نہ ہو انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان ان مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تحریک لبیک یارسولؐ اﷲ کے لوگوں کے ساتھ تشدد کی راہ اختیار نہ کرے بلکہ اس نازک اور حساس مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرے اس دھرنے کو دوسرے دھرنوں پر قیاس نہ کرے یہ نبیؐ کی ناموس پر جان دینے والوں کا دھرنا ہے۔