دہشت گردی کے 2 ملزموں کو 5,5 سال قید‘ جائیداد ضبط کرنے کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1کے جج ملک خالد محمود نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر پانچ ، پانچ سال قید بامشقت ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔ کاونٹر ٹیرا رزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے دو ملزمان مئی 2016 میں ملتان کے علاقہ سورج میانی سے گرفتار کئے گئے ملزمان سجاد اور محمد معاویہ سے ایک عدد زندہ ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیا گیا تھا جو حساس اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ جرم ثابت ہونے پر پانچ ، پانچ سال قید بامشقت اور ملزمان کی جائداد بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔