وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے اپنی ڈگری کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات بے بنیاد قرار دیدئیے
ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے اپنی ڈگری کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ان کی طرف سے گزشتہ روز باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری ہائرایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) سے منظورشدہ جبکہ پی ایم ڈی سی (پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل) میں منظوری کے مراحل میں ہے جو پی ایم ڈی سی کے آئندہ اجلاس میں منظور کر لی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر بننے کے لئے پی ایم ڈی سی یا ایچ ای سی میں سے کسی بھی ایک ادارے سے ڈگری کا منظور شدہ ہونا بنیادی شرط ہے اور چونکہ میری ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ ہے تو باقی کوئی ابہام نہیں رہ جاتا۔