شاہ جمال ‘ حادثات میں متعدد افراد زخمی‘ 2 کو کتوں نے کاٹ لیا‘ بچہ جھلس گیا
شاہ جمال(نامہ نگار)چوک مکول کے چار سالہ بچے اکمل ،زینب زوجہ کوڑا بیٹ بیت والا کو کتے نے کاٹ ڈالا،عثمان کوریہ کی ممتاز زوجہ طارق نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زرعی دوائی پی لی،بستی جڑھ کے 11ماہ کے سلیمان پر ابلتا پانی گر گیا جس سے وہ جھلس گیا جسے نشتر ریفر کر دیا گیابستی عاربی کی ارشاد زوجہ یٰسین کو کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ گیا ،گیسٹرو کا شکار اسامہ ،سیف اللہ،محمد طارق اور نعمان کو ہسپتال لایا گیا،لطیف،ولی خا ن ئ،جمشید،خادم،فاطمہ،نسرین،ساحل،بشیر احمد،فاطمہ بی بی،بلال،ملک شان،محمد بلال،آ صف،عثمان،کوثر مائی ،وسیم،کلثوم،تنویر،رمضان،ساجد،طارق،محمدآ صف ، امام دین اور عمر حادثات میں زخمی ہو گئے۔ موضع کھو کھرا سجاول کی تسلیم مائی نے بتایا کہ شہناز کے گھر برسیم کا بیج لینے گئی جہاں اس کا بیٹا شاہد مو جود تھا ان کے گھرپہنچی تو شہناز گھر سے باہر چلی گئی مجھے اکیلا پاکر شاہد نے زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔دوسرے واقعہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ شتہاری غلام فرید عرف فریدا پھالی اپنے گھر کے سامنے دوستوں سے گپ شپ میں مصروف ہے چھاپہ مارا تو موقع پر موجوداس کے دوست سعداللہ عرف منی میرانی نے اسے بھگا دیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔