شہر سلطان‘ اسٹیٹ لائف ایریا منیجر مظفر گڑھ نے پالیسی کے اڑھائی لاکھ ہضم کر لئے
ڈمر والہ شمالی (نامہ نگار) شہر سلطان اسٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن ایریامنیجرمظفر گڑھ اعجاز احمد نے غریب پالیسی ہولڈرکے اڑھائی لاکھ روپے ڈکار لئیے بستی کھور کے اللہ ڈتہ کھور نے بیمہ پالیسی حاصل کی اور قسطیں ادا کرتا رہا کرپٹ ایریا منیجر نے قسطیں جمع کرانے کے بجائے خود ہضم کر لیں متاثرہ پالیسی ہولڈر نے کاروائی کیلئے FIA کو درخواست دے دی 7/8 سال تک مبلغ2 لاکھ بیالیس ہزار روپے جمع کرائے فراڈ کا انکشاف لون لینے کے دوران ہوا ۔ اب قسطیں یا لون منظور کرا کر دینے کے مطالبہ پر اغوا کر کے قتل کرنے کی دھمکیاں سر عام دے رہا ہے جس کی تحریری شکایت زونل ہیڈ ڈیرہ غازی خان میاں منیر احمد ، ریجنل چیف ملتان اختر حسین اور سعید اختر ڈاہا ڈسٹرکٹ منیجر اسٹیٹ لائف مظفر گڑھ کو کی تو زونل ہیڈ نے کرپٹ اعجاز احمد کی سرزش کی اور رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا بعد میں وہ بھی منحرف ہو گئے ان خیا لات کا اظہار نواحی علاقہ بستی کھور موضع کوٹلہ رحم علی شاہ کے رہائشی اللہ ڈتہ اور غلام عباس کھور نے پریس کلب شہر سلطان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔