عدالت پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ لوہاری گیٹ کے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر نے کا حکم دیا ہے فا ضل عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ کو ملزمان سے برآمد کی گئی موٹر سائیکل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا اہلکاروں کے خلاف لوہاری گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام احمد حسن میں گواہی نہ دینے پر وارانٹ جاری ہوئے ناقابل ضمانت وارانٹ جاری کئے جانے والے اہلکاروں میں ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ ،سب انسپکٹر غلام شبیر، غلام قادر ،اے ایس آئی غلام مرتضی اور کانسٹیبل عمران رفیق شامل ہیں عدالتی حکم کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تمام اہلکاروں کو گرفتار کر کے 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرے۔