متعدد جونیئر /سینئر پولیس افسران کو ناقص کارکردگی پر سزائیں سنا دی گئیں
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کا اپنے دفترمیں اردل روم لگایا جس میںمتعدد جونیئر /سینئر پولیس افسران کو ناقص کارکردگی سرکاری امور کی انجام دہی میں عدم دلچسپی، عوام کو بروقت انصاف کی عدم فراہمی اور عوامی شکایات کو دور نہ کرنے پر سزائیں سنا دی گئیںاردل روم میںپولیس اہلکاران کو جاری شدہ شوکاز نوٹسوں پر فیصلے کئے گئے انسپکٹر طاہر محمود ضلع چکوال کو تھانہ کلر کہار کی ایف آئی آر نمبر116سال2015ء میں اپنے سینئر افسر سے حقائق چھپانے پر سزا سنشور ،انسپکٹر نعیم اختر ضلع راولپنڈی کو اشتہاری گرفتار نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر سزا ایک سال سروس ضبطگی ،انسپکٹر عرفان جیلانی ضلع جہلم کو اپنے کام میں دلچسپی نہ لینے پر وارننگ اے ایس آئی شہزاد کو سرکاری کام میں عدم دلچسپی اور متعدددفعہ وارننگ کے باوجود اپنے آپ کو درست نہ کرنے کی بنا پر سزا دوسال سروس ضبطگی اے ایس آئی محمد جہانگیر کا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا اور مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افراد سے قریبی تعلق اور روابط استوار کرنے پر سزا دوسال سروس ضبطگی ،اے ایس آئی لیاقت ضلع راولپنڈی تھانہ سول لائن میںلگے کیمروں کی خرابی بارے سینئر ز کو مطلع نہ کرنا اور انکی درستگی کیلئے کوشش نہ کرنے پر وارننگ ،کانسٹیبل خالد محمود کو سرکاری گاڑی کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر سزا سنشور،اور کانسٹیبل محمد ثقلین کو بوجہ محکمانہ انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا انسپکٹر خالد محمود ضلع جہلم اور سب انسپکٹر الطاف ضلع چکوال کا جواب تسلی بخش پاکر شوکاز نوٹس فائل کرنے کے احکامات جاری کردئے ۔