4 ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج نہ ہو سکا‘ بھائی نے اغوا کار کو گولی مار دی
کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) گذشتہ چارماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج نہ ہوسکا خاتون کے بھائی نے آج صبح بھرے بازار میں اغوا کار کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔1122ریسکیو کے ذریعے ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل ٹراما سنٹر منتقل جہاں پر زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ محمد عارف عرف مرلی بہن کو عنصر مستوئی چار ماہ قبل اغوا کرکے کوٹ چھٹہ چاہ بوڈے والا پر لے گیا امیربخش کے مطابق میرے بیٹے نے تھانہ میں عنصر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی جہاں پر مقدمہ درج نہ ہوسکا۔بذریعہ ٹیلی فون میرے بیٹے کو کسی نے اطلاع دی کہ تیری بہن کو اغوا کرنے والا عنصر مستوئی بازار کوٹ چھٹہ میں موجود ہے محمد عارف عرف مرلی عنصرمستوئی کو فائر کرکے فرار ہوگیا ۔پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ۔