گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شہر ایک زندہ حیاتات کے موضوع پر تصویری نمائش
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں آٹھویں تھاپ کانفرنس کے حوالے سے شہر ایک زندہ حیاتات کے موضوع پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا نمائش کا افتتاح تھاپ کے ڈائریکٹر پروفیسر پرویز ونڈل اور جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کیا جبکہ اس موقع پر کامسیٹ اسلام آباد کے شعبہ آرکیٹیکچر کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ محسن خان پروفیسر ساجد ونڈل اور جی سی یو کے ڈینی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران بھی موجود تھے نمائش میں نامور فوٹو گرافرز کی لاہور اور کراچی کی زندگی اور کلچر کے حوالے سے 51 تصاویر پیش کی گئی اس موقع پر پروفیسر پرویز ونڈل کا کہنا تھا کہ شہرصرف بلڈنگز اور سڑکوں کا نام نہیں ہوتا ان کی روح ان کے لوگ اور ان کا ثقافت ہوتا ہے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بھی خطاب کیا۔