حضرت مجدد الف ثانی اور حافظ عبدالکریمؒ کا عرس آج ہوگا
لاہور (پ ر) جامع کریمیہ نیویں مسجد واقع اندرون لوہاری گیٹ نیا بازار چوک متی میں حضرت مجدد الف ثانی و حافظ عبدالکریمؒ راولپنڈی کا 102 واں سالانہ عرس آج بعد از نماز عصر منعقد ہوگا جس کی صدارت پیر خلیل الرحمان نقشبندی سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی کرینگے بعد از نماز عصر ختم قرآن بعد از نماز مغرب ختم خواجگان و حلقہ ذکر اور خطاب ہوگا خطاب پیر جمیل الرحمن نقشبندی کریں گے۔
٭لاہور (پ ر) مجد الف ثانی و شیر ربانی اسلامک سوسائٹی کے زیر اہتمام 41 ویں سالانہ قومی امام ربانی مجدد الف ثا نی کانفرنس آج دن ایک بجے کانفرنس ہال ہمدرد سنٹر لٹن روڈ مزنگ میں ہوگی صدارت پیر نثار احمد جان سرہندی مجددی کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، صاحبزادہ ابوالسرور محمد مسرور احمد اور صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی مہمان خصوصی ہوں گے۔