تھرڈ ڈویژن پاس اساتذہ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تین کمیٹیاں قائم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مختلف سطح کے تھرڈ ڈویژن میں پاس اساتذہ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تین کمیٹیاں قائم کردی ہیں پہلی کمیٹی ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب ملک ریاض حسین گورائیہ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس کے ارکان میں تیچر رہنماء رانا عطا محمد ، مس راحیلہ یاسمین ہوں گے جبکہ دوسری کمیٹی ڈائریکٹر بی اینڈ ڈی پنجاب لطیف احمد فیضی کی سربراہی میں بنائی گئی جس کے ارکان میں محمد اجمل خان اور اسحٰق کمیانہ ہوں گے جبکہ تیسری کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر بی اینڈ اے ذوالفقار علی ہیں جس کے ممبر ظفر جمیل مقرر کئے گئے ہیں یہ کمیٹیاں مختلف کیڈر کے ان اساتذہ کے امور نمٹائیں گی جن کی اسناد تھرڈ ڈویژن میں ہیں ۔