سمینہ و گرد و نواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی دھجیاں، سینکڑوں بچے جبری مشقت پر مجبور
سمینہ(نامہ نگار) سمینہ و گردونواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ سینکڑوں معصوم بچے جبری مشقت پر مجبور، چائلڈ لیبر ایکٹ کے خلاف کام کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بچے ہوٹلوں بھٹہ جات پرمزدور کرنے میں مصروف لیبر ڈیپارٹمنٹ کے لیبر انسپکٹر کا سب اچھے کی رپورٹ دینا لمحہ فکر یہ ہے۔ پابندی کے باوجود سمینہ میں بٹھوں پر بدستور کچرا استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں گلے اور چھاتی کی تکلیف نے شدت اختیار کر لی ہے۔ بھٹے پر سموگ کے دوران بدستور کچرا جلا کر ماحول کو آلودہ کیا جا رہا ہے ۔کمسن بچے بھی کم اجرت پر بھٹے پر لگاکر کام کروایا جا رہا ہے عابد حسین ، محمد طارق ، عابد حسین ڈھول ، غلام اکبر ، ربنواز ، اللہ ڈتہ خان ، مٹھا خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،محکمہ ماحولیات اور چائلڈ لیبر آفیسرسے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔