نامعلوم موٹرسائیکل سوار نومولود کو مسجد کے صحن میں پھینک کر فرار‘ بے اولاد نے گود لے لیا
ڈمر والہ شمالی (نامہ نگار) شہر سلطان نامعلوم موٹرسائیکل سوار نومولود بچے کو مسجد کے صحن میں پھینککر فرار ہوگئے۔ بے اولاد نمازی نے بچہ گود لے لیا۔ گزشتہ روز علی الصبح نامعلوم موٹرسائیکل سوار پل موچی والی کی مسجد کے صحن میں نومولود بچہپھینک کر فرار ہوگئے۔ بے اولاد شخص عبدالخالق نے بچے کو گود لے لیا۔