پاکستان آگہی پروگرام: طالبات اور اساتذہ کے ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم اور جوہر ٹائون کے دورے
لاہور (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹائون‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘شامکے بھٹیاں‘کی طالبات اوراساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1‘ مصطفی آباد‘لاہور‘ شیخ سردار محمد گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ علامہ اقبال روڈ‘ گڑھی شاہو‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ رانا بھٹی‘ جڑانوالہ روڈ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ رانا بھٹی‘ جڑانوالہ روڈ‘ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد652تھی۔