ٹریفک کی روانی میں تسلسل کیلئے جڑواں شہروں کی ٹریفک پولیس کل سے نیا پلان جاری کریگی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹریفک کی روانی میں تسلسل کیلئے جڑواں شہروں کی ٹریفک پولیس پیر کے روز سے نیا پلان جاری کریں گی تاکہ تعلیمی اداروں اور سرکاری و نجی دفاتر کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام کی صورتحال سے بچا جا سکے فیض آباد میں جب تک دھرنا موجود ہے اس کے دوران ٹریفک روانی کیلئے نئے پلان کی سختی سے نگرانی کی جائے گی ۔