ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کا ملازمین کی ان سروس ترقی کیلئے ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی راولپنڈی نے گریڈایک سے چار کے ملازمین کی ان سروس ترقی کیلئے تین روزہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کردیا اس ٹیسٹ میں ان گریڈ کے صرف وہ ملازمین شرکت کے اہل قرار پائے ہیں جنہوں نے انٹر میڈیٹ پاس کر رکھا ہے اہل امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ15 نومبر تک چیف ایگزیکٹو افسر ایجوکیشن کے دفتر میں درخواستیں جمع کرادیں ٹیسٹ 27 تو29 نومبرکو ہوں گے ۔