کرپشن کی وجہ سے معطل رہنے والا فارسٹ گارڈ بلاک آفیسر تعینات
مری(نامہ نگار خصوصی ) یو سی دریا گلی مسوٹ کے جنگلات کا فارسٹ گارڈ تعینات تھا اور اپنی کرپشن کی وجہ سے حال ہی میں محکمانہ طور پر معطل رہ چکا ہے کو محکمے نے ترقی دے کردوبارہ مسوٹ دریا گلی کے جنگلات پر بلاک آفیسر تعینات کر دیا ہے جس پر عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں مذکورہ بلاک آفیسر کے خلاف ابھی تک انٹی کرپشن میں انکوائری چل رہی ہے ایسے میں اس کی تعیناتی کے فورا بعد ڈھاکہ لوہر مسوٹ کے جنگل میں آگ لگ گئی جس سے وسیع رقبے پر درخت اور پودے متاثر ہوئے جس میں مذکورہ شخص کا ہاتھ تھا جبکہ کٹائی کے ثبوت ختم بھی علاقہ کے لوگ فراہم کر رہے ہیں ۔ایسے میں مذکورہ اہلکار کی تعیناتی کو عوامی حلقوں نے ان جنگلات کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوے اسے معطل کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔