لاپرواہی اور تیز رفتاری ے ڈالہ چلانے والا شخص گرفتار‘ مقدمہ درج
ہارون آباد(نامہ نگار)غفلت لاپرواہی اورتیز رفتاری سے ڈالا چلانے والے شخص کے خلا ف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈرائیور نور نبی شاہ زور ڈالاتیز رفتاری سے چلاتا ہوا شہید چوک سے ہارون آباد کی جانب آرہا تھا جس کو روکا گیا تو وہ کافی دور جا کر رکا جس سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا مگر وہ ڈرائیونگ لائسنس بھی پیش نہ کر سکا ۔