سردار افتخار احمد عرف مٹھو خان ہر دلعزیز عوامی شخصیت ہیں، اصغر محمود بخشی
باہتر (نامہ نگار)سردار افتخار احمد عرف مٹھو خان ہر دلعزیز عوامی شخصیت،اپنے دورے نظامت میں تعمیر و ترقی کے بے شمار میگا پروجیکٹ مکمل کیے،تحصیل بھر میں اُن کی عوامی خدمات سب پرعیاںہیں ،اُن پر اعتماد کیا گیا تو بھر پور ساتھ دیں گے اِن خیالات کا اظہار علاقہ کی سماجی شخصیت اصغر محمود بخشی خان آف جھنگ نے کیا انہوں نے کہا کہ مٹھو خان نے بطورِ تحصیل ناظم فتح جنگ ہر خاص و عام کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے اور ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے ہیں بالخصوص فتح جنگ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے ۔