رہنماؤں کی گرفتاریوں سے پرامن اہلسنت کو مشتعل کرنے کی سازش کی گئی: سنی اتحاد کونسل
لاہور (پ ر) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد مصطفائی، مصطفائی تحریک کے مرکزی نائب امیر ممتاز ربانی بزم ہمدم پاکستان کے مرکزی رہنما رانا یوسف ہمدمی انجمن طلباء اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری اکرم رضوی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آستانہ عالیہ حضور سلطان العاشقین کے زیب سجادہ صاحبزادہ پیر اقبال خان ربانی ہمدمی اور فاروق ربانی ہمدی کی گرفتاری پنجاب حکومت کا شرمناک اقدام ہے پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو رات کی تاریخی میں اٹھا کر پابند سلاسل کرکے پرامن اہل سنت کو مشتعل کرنے کی سازش کی گئی ہے پنجاب بھر میں اہلسنت رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومت کو مہنگی پڑیں ہماری امن پسندی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔