تحریک انصاف پروفیشنل فورم کا اجلاس، ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پروفیشنل فورم کا اجلا س چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرقیادت ہو ا ۔اجلاس میں ڈاکٹر عمران انور ، ماجد رفیق ، جاویدعلی چوہدری ، انیس علی ہاشمی، سید عدنان جمیل ، محمد تجمل گوندل، شینلاروت، کرنل (ر)خالد بشیر ، محمد احمد، اویس یونس ، نیلم حیات ، محمد ارسلان آفتاب ، انیلہ شہزاد، ندالقمان سمیت دیگر ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پر وفیشنل فورم نے آج سے ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، تما م ممبران نے پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ملک بھر میں پر وفیشنل فورم ممبر سازی کیمپ لگائے گی۔