پابندی کے باوجود حکومت کا پانچ نئی گاڑیاں خریدنا افسوس ناک ہے: مہرین انور راجہ
لاہور( لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود پنجاب حکومت کا پانچ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے ،قرضوں کو حکمرانوں کی سہولتوں پر خرچ کیا جارہا ہے ، حکمرانوں نے یہ قرضے اپنے مفاد کے لئے حاصل کئے ہیں ، ان قرضوں کو ملک کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے بجائے حکمرانوں پر خرچ کیا جارہا ہے ۔